سکھر،ضلع انتظامیہ کی جانب سے نواں کھجور سیمینار اور نمائش 21 اور 22 اگست کو منعقد ہوگا

جمعہ 18 اگست 2017 20:35

سکھر/خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء)؂خیرپور کی معیشت اور کھجور کے آبادگاروں کو مزید مضبوط ، ترقی دلانے کے ساتھ ان کی معاشی حالت بہتر بنانے اور خیرپور کی کھجور کو بین الاقوامی سطح پر قابل فروخت بنانے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے نواں (9 ) واں کھجور سیمینار اور نمائش 21 اور 22 اگست کو شہید بینظیر بھٹو اوپن ایئر تھیٹر اور سچل آڈیٹوریم ہال خیرپور منعقد ہوگا ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد نواز سوہو نے اس سلسلے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 21 اگست کو کھجور سیمینار اور نمائش شروع ہوگا جس کا افتتاح سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی کریں گے ۔

کھجور سیمینار سچل سرمست آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوگا جس میں مہمان خصوصی ایم این اے ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی ہونگی نمائش صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گی 21 اگست کی شام ممتاز گرائونڈ میں فٹبال ٹورنامنٹ منعقد ہوگا جس میں ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ مہمان خصوصی ہونگی۔

(جاری ہے)

22 اگست کو اختتامی تقریب اور محفل سماع رات 8 بجے منعقد ہوگا جس کی صدارت صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان ، جبکہ مہمان خصوصی ایم این اے حاجی نواب خان وسان، اعزازی مہمان ضلع کونسل کے چیئرمین شہریار وسان ہونگے۔

اس سلسلے میں فوکل پرسن اے ڈی سی ٹو محمد اقبال جنڈران نے انتظامات کے بارے میں بتایا کہ سیمینار اور نمائش کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ نمائش میں60 سے زائد اسٹال لگائے جائیں گے جبکہ اختتامی تقریب میں ایوارڈ تقریب اور محفل سماع منعقد کی جائے گی جس میں صنم ماروی، طفیل سنجرانی، احمد مغل، ماہ نور ، صوفی فقیر اور دیگر مزاحیہ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔

ین سکھر/خیرپور(آن لائن)؂ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خیرپور مسعود احمد قریشی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جمہوری نظام میں مضبوطی ، ملکی ترقی ، خوشحالی، شہریوں کے ووٹ کی اہمیت ، رجسٹریشن ، نام کی درستگی کرانے اور شعور کی بیداری کے حوالے سے تقریری مقابلہ21 اگست 2017 کو ناز پائلٹ ہائی اسکول خیرپور میں منعقد کیا جائے گا۔ تقریری مقابلے میں ووٹ کی اہمیت ، جمہوری نظام کی مضبوطی، تعلیم یافتہ رہنمائوں کے انتخاب اور حق رائے دہی استعمال کرنے کے تناسب کو 50 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کرنے کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائے گی ۔ #