سکھر، لائرز فورم کے زیر اہتمام وکلاء برادری کیساتھ ہونی والی زیادتیوں کے سلسلے میں احتجاج جاری

جمعہ 18 اگست 2017 20:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) سندھ لائرز فورم سکھر کے زیر اہتمام وکلاء برادری کیساتھ ہونی والی زیادتیوں کے سلسلے میں مرحلہ وار احتجاج جاری رکھتے ہوئے سیشن کورٹ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کے دوران وکلاء برادری نے سندھ لائرز فورم کے رہنمائوں کی قیادت میں اپنے حقوق کیلئے نعرے بھی لگائے اس موقع پر سندھ لائرز فورم کے کنونیر سعید احمد پہنور و دیگر وکلاء نے مطالبہ کیا کہ وکلاء برادری کیساتھ ہونی والی زیادتیوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے اور چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق انکے جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد حل کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :