سکھر، کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی دو افراد زخمی جبکہ ایک شخص جابحق

جمعہ 18 اگست 2017 20:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) سکھر بیئراج پر کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی ، دو افراد زخمی ، ایک شخص جابحق ، خونی کار اور ڈرائیور پولیس کی تحویل میں ، نعش گھر پہنچنے پر کہرام ، تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز سکھر بیئراج کے گیٹ نمبر 41-42کے قریب ایک تیز رفتار کار نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوارباگڑجی کے رہائشی پچاس سالہ وجے کمار موقع پر ہی جابحق ہو گیا جبکہ اسکا بیٹا سنجے کمار شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر مقامی اسپتال علاج کیلئے پہنچایا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر خونی کارکو تحویل اور کار میں موجود شہباز ڈنو شر اور دیگرافراد کو گرفتار کر کے روہڑی تھانے منتقل کر دیا ہے ، بتایا جاتا ہے کہ ریسکیو ٹیم حسب روایت تاخیر سے پہنچی جس کے باعث کار اور موٹر سائیکل کے تصادم کے بعد جابحق ہونے والے شخص کی نعشیں نصف گھنٹہ سکھر بیئراج پر پڑی رہی پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور پورے علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی ۔

متعلقہ عنوان :