سکھر، کالج سائیڈ کے نان ٹیچنگ اسٹاف کا احتجاج 27 روز بھی جاری

جمعہ 18 اگست 2017 20:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) سکھر پریس کلب کے سامنے سکھر کالج سائیڈ کے نان ٹیچنگ اسٹاف نے اپنے مطالبات کے حصول کیلئے 27ویں روز بھی اپنا احتجاج جاری رکھا ہوا ہے علامتی بھوک ہٹرتالی کیمپ پر موجود شرکاء نے ڈائریکٹر کالج سکھر کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگائے اس موقع پر ملازمین رہنمائوں گلشن سومرو ، احسان علی اندھڑ ، صدر الدین ، عبدالجبار ، ریاض پھلپوٹو ، اعجاز علی مغل ، الطاف ملک و دیگر ملازمین نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ سمیت پی پی کی اعلیٰ قیادت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مطالبات کے حل کیلئے وہ اپنا کردار ادا کریں ملازمین کا کہنا تھا کہ کئی روز گذرنے کے باوجود کوئی بالا افسر یا منتخب نمائندہ ہمارے سے اظہار یکجہتی کیلئے تیار نہیں ہم لوگ بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے احتجاج میں مصروف ہیں لیکن ان کے کانوں میںجوں تک نہیں رینگتی پی پی کی اعلیٰ قیادت تو درکنار سکھر سٹی کے عہدے دار یا منتخب نمائندگان بھی ہمارے احتجاجوں سے لا علم دیکھائی دیتے ہیں ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے جائز مسائل فوری حل کرائیںبصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :