سکھر،خالدہ سرکی نے اپنی دو بیٹیوں کی بازیابی کے سلسلے میں اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج

جمعہ 18 اگست 2017 20:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) ٹھل کے نواحی گائوں کی مکین مسمات خالدہ سرکی نے اپنی دو بیٹیوں کی بازیابی کے سلسلے میں اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ میرے شوہر علی حسن سرکی نے مور زادی سے پسند کی شادی کی تھی جس پر مور زادی کے رشتے دار ناراض تھے میری سوتن کے رشتے دار وں نے مور زادی اور میرے شوہر کو اغواء کیا معلوم نہیں میرا شوہر زندہ بھی یا اسے قتل کر دیا گیا ہے کئی ماہ گذرنے کے بعد جب میں اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے میکے جا رہی تھی کہ راستے میں میری سوتن کے رشتے داروں نے مجھے میرے بچوں سمیت بس سے اتارا اور میری دو بیٹیوں تین سالہ مرک اور پانچ سالہ فلک کو زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے اور مجھے تشدد کا نشانہ بنایا متعلقہ تھانے پر رپورٹ درج ہے لیکن نا ہی ابتک میرے شوہر کا معلوم ہو سکا ہے اور نا ہی پولیس میری بیٹیوں کو بازیاب کرا سکی ہے میں غریب تنہا عورت بااثر جوابداروں کا مقابلہ نہیں کر سکتی خدرا مجھے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :