مظفرآباد،اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر نے وزیر اعظم فاروق حیدر خان کو نااہلی کیلئے دائر ریفرینس پر وزارت کیلئے 28اگست کو اسپیکر چیمبر میں طلب کرلیا

جمعہ 18 اگست 2017 20:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو نااہلی کیلئے دائر ریفرینس پر وزارت کیلئے 28اگست کو اسپیکر چیمبر میں اراکین کا اجلاس طلب کرلیا یاد رہے گزشتہ روز قائد حزب اختلا ف آزادکشمیر چوہدری یاسین نے سیکرٹری اسمبلی کے پاس راجہ فاروق حیدر خان کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کی نااہلی پر الحاق پاکستان انفراع کرکے راجہ فاروق حیدر خان غداری کے ذمے میں ریفرینس دائر کی گئی تھی جس پر اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر شاہ غلام قادر نی28اگست کو اسپیکر چیمبر میں اراکین کا ایک اجلاس طلب کرلیا جس میں قائد حزب اختلاف چوہدری یاسین اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے وزیر اعظم کیخلاف ریفرینس دائر کرنے کیلئے درخواست دینے کے علاوہ آزادکشمیر کے عبوری آئین ایکٹ 74کی دفعہ 25کی ضلعی دفعہ 2کے تحت کاروائی کرنے پر بھی غور وفکر کی جائیگی جس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں 28تاریخ کو اسپیکر چیمبر وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں باقاعدہ حکومتی اراکین کا اجلا س منعقد ہوگا جس میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائیگا یا پھر اُ س کا دفاع کیلئے کوئی حکمت عملی تیار ہوگی۔

متعلقہ عنوان :