لکی مروت، پولیس کا اشتہاری مجرم کے ٹھکانے پر چھاپے ا کھیلنے میں مصروف تین افراد گرفتار قبضے سے جوئے پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد

جمعہ 18 اگست 2017 20:34

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) سٹی پولیس نے اشتہاری مجرم کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران جوا کھیلنے میں مصروف تین افراد گرفتارکرکے ان کے قبضے سے جوئے پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد کرلئے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ آر پی او بنوں دار علی خان خٹک کو اطلاع ملی تھی کہ اشتہاری مجرم ممتازعلی شاہ اپنے ٹھکانے پر موجود ہے جس پر ایس ایچ او بنوں سٹی عمران اللہ خان کو فوری کاروائی کی ہدایت کی گئی پولیس پارٹی کے پہنچنے سے قبل ہی اشتہاری فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم پولیس نے اس کے ٹھکانے سے تین افراد گرفتار کرلئے جو جوا کھیلنے میں مصروف تھے پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دائو پر لگی رقم 7600روپے اور آلات قمار بازی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :