لکی مروت،بلدیاتی نمائندوں کا ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ

طوفان بادوباران سے متاثرہ عبد الخیل یونین کونسل کے دیہاتیوں کی مدد کی جائے

جمعہ 18 اگست 2017 20:34

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) بلدیاتی نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے طوفان بادوباران سے متاثرہ عبد الخیل یونین کونسل کے دیہاتیوں کی مدد کی جائے اور ان کے نقصانات کی تلافی کے لئے مالی معاونت فراہم کی جائے اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے شاہ حسن خیل دیہی کونسل کے ناظم عبدالمالک اور کونسلرز سبز علی اور صابر شاہ نے کہا کہ طوفان بادو باران کے نتیجے میں شاہ حسن خیل میں چھت گرنے سے ایک چار سالہ بچہ جاں بحق اور اس کی دادی زخمی ہوئی تھیں اس کے علاوہ شاہ حسن خیل سمیت کٹہ خیل، احمد خیل اور دیگر دیہاتوں میں مکانات کو نقصان پہنچا تھا بجلی کے کھمبے گر گئے تھے اور مقامی دیہاتیوں کو لائیو سٹاک کے نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑاتھا انہوں نے کہا کہ مذکورہ دیہاتوں کی بجلی تاحال بحال نہیں کی جاسکی ہے اور نہ ہی قدرتی آفت سے ہونے والے نقصانات پر متاثرہ دیہاتوں کی کوئی مدد کی گئی ہے انہوں نے ضلعی حکومت و ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت پر زور دیا کہ نقصانات کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے متاثرہ دیہاتیوں کی فوری مدد کی جائے جبکہ بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات لئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :