لکی مروت،محکمہ صحت نے ڈینگی کے خلاف بڑے پیمانے پر آگہی مہم کا آغاز کردیا

عوام کو مچھر کے کاٹنے سے لگنے والی اس بیماری سے بچائو کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جاسکے

جمعہ 18 اگست 2017 20:34

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) محکمہ صحت لکی مروت نے ڈینگی کے خلاف بڑے پیمانے پر آگہی مہم کا آغاز کردیا تاکہ عوام کو مچھر کے کاٹنے سے لگنے والی اس بیماری کے انسانی صحت پر پڑنے والے جان لیوا اثرات اور اس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جاسکے مہم کا افتتاح ضلع ناظم اشفاق احمد خان مینا خیل نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر طائوس خان، ای پی آئی کو آر ڈینیٹرڈاکٹر کفایت بیٹنی اور فوکل پرسن عزیز خان کے ہمراہ میں لکی سٹی میں مین لاری اڈے پر انٹی ڈینگی سپرے کرکے کیا اس موقع پر انہوں نے آگہی واک کی بھی قیادت کی شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی بخار کی علامات، احتیاطی تدابیر اور ڈینگی مچھر کی افزائش سے متعلق مفید افزا معلومات درج تھیں اس موقع پرڈی ایچ او ڈاکٹر طائوس خان نے کہا کہ ابھی تک ضلع لکی مروت میں ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اس لئے عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں تاہم انہیں چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں صوبائی حکومت نے سپرے اور ڈینگی کا پھیلائو روکنے کے لئے وافر فنڈز فراہم کئے ہیں اس کے علاوہ ہسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں ڈاکٹر و طبی عملہ ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ضلع ناظم اشفاق مینا خیل نے انٹی ڈینگی مہم کامیاب کرنے کے لئے محکمہ صحت کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ضلعی حکومت عوام کو مچھر سے لگنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے مطلوبہ فنڈز فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :