ٹوپی،بلدیاتی انتخابات کو 2سال گزر گئے ،یوتھ کونسلرز کو یہ واضح نہیں کہ نوجوانوں کے مسائل کو کونسل میں کس طرح پیش کر کے حل کریں

جمعہ 18 اگست 2017 20:34

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) بلدیاتی انتخابات کو 2سال گزر گئے ،یوتھ کونسلرز کو ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا کہ نوجوانوں کے مسائل کو اپنے کونسل میں کس طرح پیش کر کے ان کو حل کریں ،نوجوانوں کیلئے کس طرح اچھے مواقع پیدا کرکے ان کو آگے لائیںاور اپنی صلاحیت سے معاشرے میں تبدیلی لائیں اور معاشرہ تری کریں ان خیالات کا اظہار صوابی یوتھ ایکشن کمیٹی کے صدر فرحان علی نے ایک اخباری بیان میں کیاا انہوں نے کہا کہ لوگل گورنمنٹ ایکٹ میں ایسی کوئی بات واضح نہیں جس سے یوتھ کونسلرز کی انفرادیت ظاہر ہو ،اگر گلی محلے کے راستے کی پختگی ہی مقصود تھی تو یوتھ کونسلر کو انفرادی حیثیت کیوں دی انہوں نے مزید کہا کہ اس بلدیاتی نظام میں یوتھ کونسلر کیلئے الگ فنڈز مختص ہونی چاہئے تھی کہ وہ گلی محلوں کی نوجوانوں کیلئے کچھ کچھ کر سکیں اور سٹریٹ سٹارز کو اپنے معاشرے میں آگے لائیں اور ان کی صلاحیتوں سے مزیدنوجوانوں بھی استفادہ کرسکیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں انہوں نے کہا کہ صوابائی حکومت کی رائج کردہ بلدیاتی نظام میں یوتھ کونسلرز کو اپنا کام دکھائیں کہ وہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کریں اور معاشرے میں اپنا رول ادا کریں

متعلقہ عنوان :