پشاور ،کیپٹل سٹی پولیس کا منشیات فروش گروہ کے خلاف کریک ڈاون, 7 گرفتار

جمعہ 18 اگست 2017 20:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) کیپٹل سٹی پولیس نے منشیات فروش گروہ کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 07 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی ہدایت پر پشاور پولیس نے منشیات فروش گروہ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے ان چھاپوں کے دوران تھانہ شرقی کے حدود میں ایس ایچ او ملک حبیب نے مشہور منشیات فروش جاوید ولد مرزا علی سکنہ موسی زئی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 کلوگرام چرس برآمد ، شیر ولد غندل ساکن بخشوپل چارسدہ روڈ کے قبضے سے 500گرام چرس برآمد ، تھانہ کابلی کے حدود میں سید عبداللهشاہ ولد دائود شاہ ساکن محلہ جٹاں اندرون یکہ توت کے قبضے سے 925گرام چرس اور 10 پوڑی ہیرئوئن برآمد ،عبید ولد نورمحمد ساکن ڈھیری کٹھہ حال نوشہرہ 940 گرام چرس برآمد ،تھانہ بھانہ ماڑی کے حدود میں عمر ولد آمیز سکنہ پشتخرہ کے قبضے سے 320 گرام چرس برآمد ،تھانہ پہاڑی پورہ کے حدود میں انتظار ولد احسن ساکن بڈھ بیر کے قبضے سے 300 گرام چرس برآمد ،حمیر گل ولد حاجی گل ساکن بدھو ثمر باغ کے قبضے سی496 گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے چالان عدالت کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :