پشاور ، معروف دودھ کی جانب سے فروش لاشوں کو محفوظ رکھنے والے خطرناک کیمیکل فارملین کا استعمال

عوام کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف سخت سے کاروائی کی جائیگی ،ضلع ناظم محمدعاصم خان

جمعہ 18 اگست 2017 20:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کو بذریعہ شکایت سیل شکایت ملی کہ گھنٹہ گھر پشاور میں معروف صابر دودھ فروش کی دکان میں پنجاب سے کیمیکل ملے دودھ کا کنٹینر موجود ہے جو کہ کنٹینر سے دکان میں منتقل کیاجارہا ہے اطلاع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر معصوم شاہ کو دودھ تجزیہ موبائل لیبارٹری کے ذریعے دودھ کا تجزیہ کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر معصوم شاہ نے ضلع ناظم کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے گھنٹہ گھر پہنچ کر دودھ کا تجزیہ کیا تو دودھ میں خطرناک کیمیکل فارملین جو کہ لاشوں کو محفوظ رکھنے کے لئے استعمال کیاجاتاہے اور یہ کیمیکل گردوں کے امراض اور کالا یرقان کا سبب بنتاہے جس کی بھاری مقدار میں تصدیق ہوگئی جس پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر معصوم شاہ اور ا سسٹنٹ کمشنر پشاور مغیث ثناء اللہ ‘ ایڈیشنل اسسنٹ کمشنر شازیہ عطاء اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصرکنڈی کے ہمراہ لاکھوں روپے مالیت کا 10 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ عوام کے سامنے موقع پر ضائع کردیا جبکہ اے سی پشاور مغیث ثناء اللہ کو دکان سیل کرنے اورما لک کو جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کیں جس اسسٹنٹ کمشنرنے مالک سمیت4 افراد کو جیل منتقل کردیا گیا ضلع ناظم نے کہاکہ کے عوام جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف سخت سے کاروائی کی جائیگی -اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے ضلعی حکومت کی کارکردگی کوسراہا اورموبائل لیبارٹری کے قیام پر خوشی کااظہار کیا اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ غیر معیاری اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع ناظم شکایت سیل میں091-9210364 براہ راست انکو اطلاع کی جائے عوم کے تعاون سے غیر معیاری اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والوں کا قلع قمع کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :