پشاور، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کا صوبہ کے تاریخی مقامات کو ایک ٹیلی فلم کے ذریعے پیش کرنے کافیصلہ

جمعہ 18 اگست 2017 20:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے صوبہ کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے اور صوبہ کے تاریخی مقامات کو ایک ٹیلی فلم کے ذریعے پیش کرنے کافیصلہ کیا ہے جو کہ ایک بین الاقوامی سطح پر بنائی جانے والی ٹیلی فلم کے ذریعے کل 20اگست کو شام 7بجے نشترہال پشاور میں دیکھائی جائیگی، خیبرپختونخوا تاریخ میں پہلی مرتبہ اس فلم کی میزبانی کرنے جارہا ہے جو کہ چارمختلف زبانوں اردو، پشتو، ڈچ اور انگریزی میں بنائی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق یہ ٹیلی فلم برطانیہ کے ایک ایسے کردار کے گرد گھومتی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر پشاور کی ایک لڑکی کی محبت میں گرفتارہوجاتا ہے اور اسکے پیار میں پشاور کا رخ کرتا ہے ،منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان کا اس ٹیلی فلم سے متعلق یہ کہنا تھا کہ ٹورازم کارپوریشن کا مقصد صوبہ کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنا ہے ، محکمہ سیاحت صوبہ میں سیاحتی ترقی اور سیاحتی ورثہ کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے اور صوبہ میں سیاحوں کے آمد کو بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح ان مقامات کا رخ کریں اور سیاح محکمہ سیاحت کی دی جانے والی سہولیات سے مستفید ہوسکیں، ٹورازم کارپوریشن کے زیراہتمام ٹیلی فلم دیکھانے کا مقصد صوبائی دارالحکومت پشاور کے تاریخی مقامات کو اجاگر کرنا ہے جو کہ اس فلم میں پیش کئے گئے ہیں،اس فلم کی عکس بندی پاکستان ،کینیڈا اور برطانیہ میں کی گئی ہے تاہم خیبرپختونخوا سب سے پہلے مختلف زبانی پربنائی جانے والی اس فلم کی میزبانی کررہاہے ، فلم کی تحریر جنید کامران صدیقی نے کی جبکہ اس کے ہدایت کارعرشو بنگش ہیں،فلم ٹورازم کارپوریشن اور جینز فلمز کے باہمی اشتراک سے 20اگست کو شام 7بجے سے 9بجے تک نشترہال پشاور میں پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :