پشاور ، فائر بریگیڈ کی گاڑی دو ہفتوں سے خراب

ایمرجنسی میں آگ کو بھجھانے والی گاڑی کی مرمت کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا

جمعہ 18 اگست 2017 20:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) پشاور کے ٹائون ٹو میں فائر بریگیڈ کی گاڑی گذشتہ دو ہفتوں سے خراب پڑی ہے اور ایمرجنسی میں آگ کو بھجھانے والی گاڑی کی مرمت کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جارہا ذرائع کے مطابق لاکھوں روپے کی فائر بریگیڈ کی گاڑی دو ہفتوں سے کھڑی ہیں اس بارے میں اہلکاروں نے ٹائون ٹو کے افسران کو شکایت بھی کی کہ ایمرجنسی میں ٹائون ٹو میں کہیں پر آگ لگ جائے تو پھر بڑا مسئلہ بن جائیگا لیکن ٹائون ٹو کے افسران اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہیں- دوسری جانب ٹائون ٹو کے دفتر میں کھڑی کئی گاڑیاں کھڑی کھڑی خراب ہورہی ہیں لیکن انتظامیہ اس حوالے سے کچھ نہیں کررہی اور لاکھوں روپے کی گاڑیوں کی مینٹینس کے نام پرفنڈز نکل کر نامعلوم افراد کے پیٹوں میں جارہا ہی-

متعلقہ عنوان :