پشاور ،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو 29اگست تک سالانہ گوشواروں کے اثاثے جمع کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے

جمعہ 18 اگست 2017 20:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو 29اگست تک سالانہ گوشواروں کے اثاثے جمع کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں کے آرڈر2002کے تحت ممنوعہ ذرائع سے پارٹی نے کوئی فنڈ حاصل نہیں کئے ہو کی ہدایات بھی الیکشن کمیشن نے کردی ہے سولہ بڑی سیاسی جماعتوں میں سے کسی نے بھی اب تک گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں جبکہ تین غیر فعال جماعتوں نے گوشوارے جمع کئے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بینک کھاتوں کے ساتھ پارٹی قیادت کا دستخط شدہ سرٹیفیکٹ بھی لازمی منسلک ہونا چاہیے تفصیلات میں پارٹی کے درست مالیاتی پوزیشن کی وضاحت بھی ہونی چاہیے تمام سیاسی جماعتیں مالی سال 2016-17کے بینک اکاونٹس گوشوارے 29اگست تک جمع کرائیں او رجن سیاسی جماعت نے گوشوارے جمع نہیں کرائے صوبائی اسمبلی کے لئے پارٹی نشانات انتخابات کے لئے آلاٹ نہیں ہو نگے