خیبر پختونخوا حکومت نے پروفیشنل تعلیم ختم کرنے کے لئے اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے کیٹگری جاری کر دی

جمعہ 18 اگست 2017 20:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) خیبر پختونخوا حکومت نے پروفیشنل تعلیم ختم کرنے کے لئے اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے کیٹگری جاری کر دی ہے خیبر پختونخوا حکومت نے اساتذ ہ کی بھرتی کے لئے پروفیشنل تعلیم ختم کر دی ہے اور اب ہر تعلیم یافتہ نوجوان ایف اے ، ایف ایس سی سے لیکر اعلیٰ تعلیم تک حامل مختلف اساتذہ کے کیڈر پربھرتیاں ہو نگی جس میں آسامیوں کے لئے تعلیمی شرط عائد کرتے ہو ئے اسے کیٹگری جاری کی ہے تھرڈ ڈویژن کے حامل امیدوار پرپابندی عائد کی گئی ہے اور انہیں بھرتی نہیں کیا جائے گا پی ایس ٹی کے لئے ایف اے ، ایف ایس سی ، سی ٹی کے لئے بی اے ، بی ایس سی ، ایس ایس ٹی جنرل کے لئے بی اے ، ایم اے ، ایس ایس ٹی سائنس کے لئے بی ایس سی سائنس اور ایم ایس سی سائنس قابل ترجیح اور ماہر مضامین کے لئے ایم اے ، ایم ایس سی کی تعلیم مقررکرنے کے لئے کیٹگری جاری کی گئی ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں بھرتیاں شروع کرنے کے لئے صوبائی حکومت سے اجازت بھی طلب کر لی ہے اورصوبائی حکومت کی منظوری کے بعد اس پر بھرتی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا

متعلقہ عنوان :