پیرمحل ، پاکستان بھر کو سپلائی کیے جانے والے انڈے فارمر زمشکلات کا شکار

بروکر اور سٹاکرز انڈے من مانے ریٹس پر فروخت کرنے لگے متاثرہ فارمر ز کا چیئرمین فارمز ایسوسی ، اور وزیر اعظم ، وزیر اعلی ٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 18 اگست 2017 20:33

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) چیک اینڈ بیلنس نہ کوئی لائحہ عمل پاکستان بھر کو سپلائی کیے جانے والے انڈے فارمر زمشکلات کا شکار بروکر اور سٹاکرز راتوں رات امیر انڈے کا وزن مقررکرکے پوری قیمت دینے کی بجائے نصف قیمت پر فارمرز سے انڈا وصول کیاجانے لگے دکانداروں اور صارفین کو من مانے ریٹس پر فروخت۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پولٹری مصنوعات جس میں برائلر گوشت اور لیئر مرغی جس سے انڈا لیاجاتا ہے کی سب سے بڑی پیداوار کا مرکز ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ہے حکومت کی طرف سے چیکنگ نہ ہونے کے باعث انڈاخریدنے والے بروکر زنے اپنے خودساختہ قوانین مرتکب کرکے فارمرز کو لوٹنا شروع کردیا 54 گرام کے وز ن کے حامل انڈے کی پیٹی جس میں 360انڈے ہوتے ہیں کی پیٹی کی قیمت اپنی مرضی کی قیمت مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ بروکر ز ، فارمرز سے پانچ سوروپے سے کم ریٹ پر فی پیٹی خرید کررہے ہیں 50گرام ،44گرام ،40گرام وزن والے انڈے کی پیٹی بروکرز، فارمرز سے نصف قیمت میں خریدکرکے دکانداروں اور صارفین کو مارکیٹ ریٹ میں سپلائی کیا جاتاہے دکاندار صارف کو دس روپے فی انڈا فروخت کرتے ہیں انڈا کی خرید وفروخت کے ریٹس مقرر کرنے کے لیے کوئی اتھارٹی نہ ہونے کے باعث بروکرز اپنی مرضی سے انڈا خریدتے ہیں اور اپنی مرضی سے آگے دکانداروں کو انڈا فروخت کرتے ہیں مصنوعی قلت پیدا کرکے نہ صرف فارمر ز کونقصان پہنچایاجاتا ہے بلکہ اپنا سٹاک نکلنے تک فارمرز سے انڈا خریدنے کی بجائے اپنے من مانے ریٹس مقرر کرکے مصنوعی گرانی پیدا کرکے لاکھوں روپے کا عوام کو ٹیکہ لگادیاجاتاہے اپنے من مانے ریٹس پر فارمرز سے انڈوں کی خرید کرکے دکانداروں اور صارفین کو ڈبل قیمت پر انڈا کی فروخت سے بروکر ز راتوں رات کروڑ پتی بن رہے ہیں متاثرہ فارمر ز نے چیئرمین فارمز ایسوسی ، اور وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلی ٰ پنجاب ، صوبائی وزیر لائیو سٹاک سے مطالبہ کیا کہ فی الفور بروکرز کی لوٹ مار کور وکتے ہوئے ایسی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے جو فارمرز اور صارفین کو لوٹ مار سے بچاتے ہوئے عملی ریلیف دے سکے

متعلقہ عنوان :