پیرمحل ،عوام راہ راست پر چلیں گے تومعاشرہ بھی صحیح سمت میں ترقی کا سفر کرے گا ،چوہدری سرور رحمانی

جمعہ 18 اگست 2017 20:33

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) معاشرہ عوام سے بنتا ہے اور عوام راہ راست پر چلیں گے تومعاشرہ بھی صحیح سمت میں ترقی کا سفر کرے گا سرمایہ دارانہ جمہوریت میں عوام اپنا استحصال کرنے والے گروہ کو پہچان کر اگلے پانچ سال کے عذاب سے بچیں انقلابی تبدیلی سے سرمایہ دارانہ استحصال کے جواب میں سماجی انصاف کے حامل افراد کا چنائو کرکے سرمایہ دارانہ جمہوریت سے عوام کونجات دلائیں ا ن خیالات کا اظہار چوہدری سرور رحمانی صوبائی راہنما پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا پارلیمنٹ پاکستان کے عوام کے استحصال کرنے والوں کا ایک گروہ پر مشتمل ادارہ ہے جوکبھی جمہوری شکل میں کبھی غیر جمہوری شکل میں سرمایہ داروں اور سامراجی مفاد ات کے لیے مسلسل کام کررہاہے عوام کو بیل آئوٹ کرنے کی بجائے سرمایہ داروں کو بیل آئوٹ کیا جارہاہے سرمایہ دارانہ جمہوریت عوامی حمایت سے قاصر ہوتی ہے آمرانہ ادوار میں چلنے والی پالیسیاں ہی بنیادی طورپر ان تمام کمزوریوں کا باعث بنی ہے ضرورت ایسے سیاسی راہنمائوں کی ہے جوعوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی پالیسیوں کو اپنی سیاسی بنیادبنالیں اگر کوئی پارلیمنٹ کو ضرب لگانے کی کوشش کرے تو ادارے کی حمایت میں عوام میں اتنی حمایت موجود ہونی چاہیے کہ عوام جوق درجوق اس کے دفاع کے لیے نکل سکیں اگر آنے والے وقت میں عوام ایسے نمائندوں کا چنائو کریں جو سرمایہ دارانہ جمہوریت کی بجائے عوامی نمائندگی کے حامل ہوتو وہ دن دور نہیں جب ملک ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوکر اپنے پائوں پر کھڑا نہ ہو انہوںنے کہا وقتی سیاسی مصلحتیں دائمی نقصانات کا باعث بنتی ہیں قومی انتخابات ہوں یا بلدیاتی ووٹ دیتے وقت عوام صرف اور صرف میرٹ کا خیال ر کھتے ہوئے عوامی نمائندگی کے حامل افراد کا چنائو کریں تو ہر سطح کے مسائل حل ہونے کی توقع کی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

معاشرہ عوام سے بنتا ہے اور عوام راہ راست پر چلیں گے تومعاشرہ بھی صحیح سمت میں ترقی کا سفر کرے گا