ہمیں اپنے تمام اختلافات بھول کر عملی کام کرنا ہو گا،رانامحمد شفیق

جمعہ 18 اگست 2017 20:33

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء)معاشرے میں تمام ایسے لوگوں سے تعلقات قائم کر کے انکو ترجیحی بنیادوں پر مضبوط کرنا میرا مشن ہے جو کہ کسی نہ کسی طرح معاشرے کو بہتر کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں اور عملی طور پر کام کر رہے ہیں ، انسان کو اللہ تعالیٰ نے تمام مخلوقات میں سے احسن بہتر بنایا ہے اور یہ انسان اسی طور پر احسن ہوتا ہے جب وہ ا للہ رسول ﷺ کے حکم کی پاسداری کرتا ہے ، ان خیالات کا اظہار رانامحمد شفیق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 89نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ اصولوں کی سیاست عوام کی خدمت میر امشن ہے حلقہ کے عوام حوصلے بلند رکھیں ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہے کوشاں رہو نگا عوامی خدمات اور مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنے تمام تروسائل وقف کررکھے ہیں ہمیشہ اصولوں کی سیاست میرا منشور ہے خواہ مجھے بڑے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہمیشہ عوامی فلاح اور عوامی بھلائی کوسامنے رکھا انہوںنے کہا کہ موت تو ہر ذی روح چیز کو آنی ہے جو کہ برحق ہے انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ ہمیںتمام کو اپنے تمام اختلافات بھول کر عملی کام کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

یونین کونسل نمبر70کی تمام برادریوں کی طرف سے میری حمایت میری قیادت پر بھرپور اعتماد کی زندہ مثال ہے گئے