پیرمحل ، المدنی سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے طالب علم محمد عمران کی میٹرک امتحان میں ضلع بھر میں نمایا ں پوزیشن

جمعہ 18 اگست 2017 20:33

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) المدنی سپیشل ایجوکیشن سنٹر پیرمحل کے ہونہار طالب علم محمد عمران ولد اللہ دتہ نے میٹرک کے امتحان میں ضلع بھر میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرلی سماجی حلقوں کا ادارہ کے ڈائریکٹر اور جملہ سٹاف کو خراج تحسین تفصیل کے مطابق المدنی سپیشل ایجوکیشن سنٹر پیرمحل کے گونگے بہرے ہونہار طالب علم محمد عمران ولد اللہ دتہ نے میٹرک کے امتحان میں ضلع بھر میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرلی کارکردگی کا سہرا ڈائریکٹر عابد حسین گجر جملہ اساتذہ کی دن رات کی کاوش والدین کی دعائوں کا ثمر ہے یادرہے کہ ادارہ ہذا نے اپنے قیام سے علاقہ بھر میں گونگے بہرے بچوں کی تعلیم وتربیت میں اہم کرداراداکررکھا ہے