پیرمحل،معاشرے کی گھٹن علم کے چراغوں سے ختم کی جاسکتی ہے ،محمد فاروق زاہد

جمعہ 18 اگست 2017 20:33

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) معاشرے کی گھٹن علم کے چراغوں سے ختم کی جاسکتی ہے اللہ کی جانب سے بھیجی گئی پہلی وحی سے تعلیم کی اہمیت کا اندازہ بخوبی لگا یا جاسکتا ہے معلم انسانیت کو آسمانوں سے بھیجے جانے والے پہلے پیغام کا پہلا لفظ اقراء ہی علم کی اہمیت پر دلالت کرتا ہے انسان کو اس کی ہر شے سے محروم کیا جاسکتا ہے لیکن تعلیم وہ زیور ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتاان خیالات کا اظہار محمد فاروق زاہد ڈپٹی ڈی ای او تحصیل پیرمحل نے ہمراہ چوہدری محمد اسلم پی ایس ٹی ، چوہدری محمد علی اے ای او ، یوم پاکستان کسے سلسلہ اساتذہ طلبہ سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا فی زمانہ کامیابی سے آگے بڑھنے والے وہ ہی لوگ ہونگے جو بہتر تعلیم و تربیت اور علم و ہنر سے لیس ہونگے انہوںنے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں لیکن جو بنیادی نصاب ہے اس پر زیادہ توجہ مرکوز رکھیں تعلیم و ہنر کے ساتھ نسل نو کو بہتر صحت کی فراہمی بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے نبیﷺ کا فرمان ہے کہ علم حاصل کرو ماں کی گود سے لحد تک ، لہٰذا اس فرمان کی روشنی میں ہمیں چاہیے کہ ہم حصول علم اور فروغ علم کو ہر چیز پر فوقیت دیں