بارکھان، بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کاسیاسی کارکنوںکی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 18 اگست 2017 20:33

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع بارکھان کابلوچستان میں جاری سیاسی کارکنوںکی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ڈسٹرکٹ پریس کلب بارکھان کے سامنے کیا گیا۔احتجاج میں ضلعی صدر وڈیرہ غفار کھیتران ،سابقہ صدر بی این پی مینگل وڈیرہ سرور کھیتران،ضلعی جنرل سیکٹری خیر جان کھیتران،مرکزی کونسلر صدیق کھیتران ،رحمت اللہ کھیتران ،نزر کھیتران،عالم خان کے ساتھ ساتھ بی این ایم کے ساتھیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ضلعی جنرل سیکٹری خیر جان کھیتران نے احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہٍ بی این پی(مینگل) بلوچستانٍ کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو بلوچستان کے سائل وسائل کے لئے جدوجہد کر ہی ہے۔اگست کا مہینہ بلوچستان کے لے سانحوں کا مہینہ ہے۔

(جاری ہے)

بی این پی (مینگل) کے کئی ساتھی اس سائل و سائل کی جدو جہد میں شہید کر دئے گئے جن میں حبیب جالب شہید،گل زمین شہید،سنگت شہید،ظریف شہید اور نوید دھوار شہید سر فہرست ہیں۔

بی این پی (مینگل) کے تمام شہداء جنہوں نے اہنی جانین قربان کی انکی قربانیاں ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔اس طرح سیاسی کارکنوں کو شہید کرنے سے ہمیں سیاسی جدوجہد سے دور نہیں رکھاٍ جا سکتا یہ تمامٍ تر ٹارگٹڈ کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔یہ تمام تر کاروائیاں ایک سازش کے تحت کی جارہی ہیں۔تا کہ غیر جمہوری قوتوں کے دوبارہ بلوچستان کی عوام پر مسلط کیا جا سکے۔ہم تمام عہدیدار سردار اخترا جان مینگل کی قیادت میں اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :