ٹھٹھ ،نا کافی بجٹ سے بلدیاتی اداروں کے درجنوں ملازمین تنخواہوں سے محروم

محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے میونسپل کمیٹی کے ماہوار بجٹ کم فراہم کرنے سے ملازمین کو تنخواہیں کی ادائیگی میں افسران کو پریشان کردیا ہے

جمعہ 18 اگست 2017 20:33

ٹھٹھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) ٹھٹھ ،نا کافی بجٹ سے بلدیاتی اداروں کے درجنوں ملازمین تنخواہوں سے محروم جبکہ افسران کو بھی پریشان کردیا محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے میونسپل کمیٹی کے ماہوار بجٹ کم فراہم کرنے سے ملازمین کو تنخواہیں کی ادائیگی میں افسران کو پریشان کردیا ہے اور تاحال میونسپل کمیٹی کے آٹھ سو سے زائد ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کی جاسکی جس سے ملازمین بھی شدید مایوسی کے شکار میں مبتلا ہیں اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے ماہوار بجٹ سے تاحال ٹاون کمیٹی مکلی اور ٹھٹھ کے تیرہ یونین کونسل کے ملازمین کو بھی تنخواہیں ادا کی جاتی ہے جبکہ مذکورہ تیرہ یونین کونسل اور ٹاون کمیٹی مکلی کا بجٹ ان کو الگ دیاجاتا ہے جس سے میونسپل کمیٹی کے کم بجٹ سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا ایک بڑا مسلہ پیدا ہوگیا جبکہ محکمہ بلدیات کی جانب سے ہریونین کونسل کو الگ بجٹ فراہم کیا جاتا ہے جبکہ تنخواہیں پرانے سٹم کے تحت میونسپل سے ادا کی جاتی اور بجٹ بھی کم دیا جاتا ہے جو محکمہ بلدیات سندھ کے نااہلی کا منہ بولتاثبوت ہے دوسری جانب سیاسی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ سندھ،وزیربلدیات سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے #