قومی شاہراہ پر مسافر وین اور بس میں پیش آنیوالے ہولناک حادثے میں جاں بحق پانچ افراد میں سے چار افراد کی شناخت ہوگئی

جمعہ 18 اگست 2017 20:33

ٹھٹھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) ٹھٹھ، گذشتہ روز گجو کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر وین اور بس میں پیش آنیوالے ہولناک حادثے میں جاں بحق پانچ افراد میں سے چار افراد کی شناخت ہوگئی جبکہ ایک شخص کی شناخت تاحال ہوسکی پولیس نے شناخت نہ ہونے والے شخص کی لاش ایدھی سینٹر ٹھٹھ کے حوالے کردی جہنوں نے لاش کو سرد خانے سھراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق دیگر چار افراد کی شناخت ہونے پر ان کے ورثا کے حوالے کردی گئی دوسری جانب گھارو پولیس نے حادثے کا ذمہ دار وین مالک کے خلاف کیس درج کرلیا ہے وین مالک خود گاڑی کا ڈرائیور بھی تھا جس کا نام علی بخش ولدمولابخش لغاری جو گولارچی بدین کا رہائشی تھا جو بھی حادثے جاں بحق ہوگیا ہے

متعلقہ عنوان :