انیلا دھرپالی قتل کیس کی سماعت ڈی ایس پی ،ایس ایچ او اور اے ایس آئی گرفتار ،نامزد ٹھیکیدار تاحال مفرور

انیلا کو قتل ہوئے پانچ سال ہوگئے ہیں پولیس لاش برآمد نہیں کرسکی ہے کیا ہورہاہے، ایڈیشنل سیشن جج جیکب آباد غلام مرتضیٰ میتلو کی پولیس افسران پر سخت برہمی کا اظہار

جمعہ 18 اگست 2017 20:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) انیلا دھرپالی قتل کیس کی سماعت ڈی ایس پی ،ایس ایچ او اور اے ایس آئی گرفتار جیل بھیج دیا کیس میں نامزد ٹھیکیدار تاحال مفرور ہے تفصیلات کے مطابق ڈنگر محلہ کی رہائشی انیلا دھرپالی قتل کیس کی سماعت فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج جیکب آباد غلام مرتضیٰ میتلو کی عدالت میں ہوئی جس میں جج نے پولیس افسران پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ انیلا کو قتل ہوئے پانچ سال ہوگئے ہیں پولیس لاش برآمد نہیں کرسکی ہے کیا ہورہاہے عدالت نے ڈی ایس پی گڑھی خیرو عبدالمجید ابڑو ،ایس ایچ او عبدالاحد سومرواور اے ایس آئی اعجاز جکھرانی ضمانت مسترد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا جبکہ اسی کیس میں نامزد ملزم ٹھیکیدار عبدالرزاق جت تاحال مفرور ہے یاد رہے کہ 2012میں سٹی تھانہ میں تحفظ کے لیے آنے والی انیلا دھرپالی کو پولیس نے ٹھیکیدارعبدالرزاق جت کی ضمانت پر بھاری رشوت کے عیوض عدالت میں پیش کرنے ک بجائے ورثاء کے حوالے کردیاتھا جسے بعد میں قتل کردیاگیا واضح رہے کہ مفرور ملزم ٹھیکیدار عبدالرزاق جت کا عدالتی حکم پر شناختی کارڈ بھی بلاک ہے جبکہ ٹھیکیدار کے بینک اکائونٹ بھی منجمند کردیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :