مانگا منڈی لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون سات بجلی چوررنگے ہاتھوں گرفتار،مقدمات درج

جمعہ 18 اگست 2017 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) مانگا منڈی لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون سات بجلی چوررنگے ہاتھوں گرفتارمقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او مانگا منڈی سید کلیم جعفر کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ مانگا منڈی سب ڈویژ ن کے مختلف مقامات پربجلی چور ی کر کے قومی خزانے کولاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے اگر ریڈ کیا جائے تو بجلی چور پکڑے جاسکتے ہیںجس پر ایس ڈی او مانگا منڈی سید کلیم جافر نے انسپکشن ٹیم کے ہمراہ تالاب سرائے ،شامکی بھٹیاں،مل سلطانکے،کماس گائوں سمیت دیگر علاقوں میں چھاپے مار کرسات بجلی چوروں کو ڈرئیکٹ مین سپلائی سے بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔

ایس ڈی او مانگا منڈی کے مطابق بجلی چوری کرتے کاروائی کے دوران اہلکاروں کو بجلی چوروں کی طرف سے یرغمال بھی بنایا گیا اور ذدو قوب بھی کیا گیا مگر اہلکاروں نے اپنی بہادری اور ڈیوٹی کو فرض شناسی سمجھ کر ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ڈی او مانگا منڈی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کرنے والے قوم کے مجرم ہے انکو بھاری جرمانے عائد کرنے کیساتھ ساتھ ان کیخلاف مقدمات بھی درج کروا دیئے گئے ہیں ۔اور بجلی چور محکمے کی سزا سے کھبی نہیں بچ سکتے میرے علاقے میں آخری بجلی چور کی گرفتاری تک میں اپنی کوشش کو جاری رکھوں گا ۔

متعلقہ عنوان :