لاہور ہائکورٹ نے 12 بچوں، 10 خواتین سمیت 30 بھٹہ مزدوروں کو بھٹہ مالک کی قید کے بازیاب کروا کر رہا کر دیا

جمعہ 18 اگست 2017 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) لاہور ہائکورٹ نے 12 بچوں، 10 خواتین سمیت 30 بھٹہ مزدوروں کو بھٹہ مالک کی قید کے بازیاب کروا کر رہا کر دیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں ظفر اقبال نے درخواست دائر کی کہ قصور کے بھٹہ مالک غلام حسین نے اسکے رشتہ داروں کو حبس بے جا میں رکھا ہے اور ان سے جبری مشقت لی جا رہی ہے اور انہیں اجرت بھی نہیں کی جا رہی۔ عدالت کے حکم پر 12 بچوں، 10 خواتین اور 8 مردوں کو بازیاب کروا کر پیش کیا گیا۔ بھٹہ مالک کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ جبری مشقت نہیں لے رہا اور انہیں طے شدہ معاوضہ دیا جاتاہے جبکہ 5 لاکھ روپے ایڈوانس بھی دے رکھے ہیں لہذا درخواست مسترد کی جائے عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تمام بھٹہ مزدوروں کو رہا کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :