سانحہ ماڈل ٹاون عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ عدالت عالیہ لاہور کی ویب سائٹ پر شائع کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جمعہ 18 اگست 2017 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) سانحہ ماڈل ٹاون عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ عدالت عالیہ لاہور کی ویب سائٹ پر شائع کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، یہ درخواست شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماڈل ٹاون انکوائری رپورٹ منظر عام پر آنے سے ذمہ داروں کا تعین ہو گا، انکوائری رپورٹ منظر عام پر لا کر مقتولین کے ورثا کو جلد انصاف کی فراہمی کا عمل ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر آئین کی روح کے خلاف ہے۔ ماڈل ٹاون عدالتی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کی متعدد درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں پہلے سے ہی زیر سماعت ہیں۔ہائیکورٹ کے فل بنچ نے کئی ماہ سے ان درخواستوں پر سماعت نہیں کی ،سماعت نہ ہونے سے تین برسوں سے ماڈل ٹائون انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواستوں پرفیصلہ نہیں ہوسکا۔ درخواستوں پر جلد فیصلہ نہ ہونے سے ذمہ داروں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سانحہ ماڈل ٹاون عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ عدالت عالیہ لاہور کی ویب سائٹ پر شائع کرنے کے احکامات صادر کرے۔

متعلقہ عنوان :