انسداد منشیات کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے ، وزیر داخلہ کی ہدایت

تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی کو فوری طور پر بند کرکے نوجوان نسل کو برباد ہونے سے بچایا جائے ، احسن اقبال

جمعہ 18 اگست 2017 20:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ وہ انسداد منشیات کیلئے بھرپور مہم چلائیں اور تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی کو فوری طور پر بند کرائیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز وزیر داخلہ احسن اقبال نے آئی جی اسلام آباد کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ منشیات میں ہماری نوجوان نسل برباد ہورہی ہے اور اس کا استعمال بے دریغ طریقے سے ہمارے تعلیمی اداروں میں جاری ہے جو ناقابل قبول ہے انہوں نے آئی جی اسلام آباد کو فوری طور پر انسداد منشیات کیلئے بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کی ہے تاکہ جلد از جلد قرار واقعی افراد کیخلاف کارروائی کی جائے

متعلقہ عنوان :