نواز شریف اور ان کے بچوں نے نیب میں پیش ہونے سے انکار کردیا

سوالنامہ گھر میں طلب کرلیا ، نیب نے قانونی ماہرین سے مشاورت طلب کرلیا

جمعہ 18 اگست 2017 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں نے نیب میں پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے سوالنامہ گھر میں طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گیارہ بجے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بچوں کو لاہور نیب آفس میں دن گیارہ بجے پیش ہونا تھا لیکن شریف خاندان نے نیب میں پیش ہونے سے انکار کردیا اور انہوں نے نیب سے سوالنامہ گھر میں ہی طلب کرلیا ہے اب نیب کے تفتیشی افسروں نے سوچ بچار شروع کردیا ہے کہ اب دوبارہ سے نیب شریف خاندان کو نوٹسز بھیجے یا پھر سوالنامہ ہی ان کے گھر پر بھیجا جائے اس حوالے سے نیب نے قانونی ماہرین سے مشاورت طلب کرلی ہے جس کے بعد فیصلہ کیاجائے گا کہ شریف خاندان کو دوبارہ نیب میں آنے کیلئے سمن دیئے جائیں یا واقعی ان کو سوالنامہ گھر میں ہی بھیج دیا جائے

متعلقہ عنوان :