تنظیم انصارالشریعہ پچھلے 4 ماہ میں سندھ و بلوچستان میں 6 کارروائیاں کرچکی ، ڈی آئی جی سی آئی اے

جمعہ 18 اگست 2017 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) پاکستان میں خوفناک طریقے سے سامنے آنے والی تنظیم انصارالشریعہ پچھلے 4 ماہ میں سندھ و بلوچستان میں 6 کارروائیاں کرچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق انصار الشریعہ نے پچھلے چار ماہ میں سندھ میں پانچ اور بلوچستان میں ایک کارروائی کی۔

(جاری ہے)

اپریل میں بلوچ کالونی میں ریٹائرڈ فوجی کا قتل پہلی واردات تھی جبکہ بلوچستان میں ایف سی کے قافلے کو بھی نشانہ بنایا۔

انصر بریگیڈ کے باغیوں نے شام میں انصار الشریعہ بنائی تھی۔ڈی آئی جی سی آئی اے کے مطابق یہ تنظیم داعش سے متاثر دیکھائی دیتی ہے۔ انصارالشریعہ کے سربراہ کا تاحال پتہ نہ چل سکا ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی نامی دہشتگرد انصارالشریعہ کا ترجمان ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے فنڈنگ کی بھی بیرون ملک سے اطلاعات ہیں جس پر کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :