سندھ ہائی کورٹ نے سابق آئی جی سندھ سمیت دیگر پولیس افسران کیخلاف کرپشن کیس میں ملزموں کے خلاف پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 18 اگست 2017 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق آئی جی سندھ سمیت دیگر پولیس افسران کیخلاف کرپشن کیس میں ملزموں کے خلاف پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں غیرقانونی بھرتیوں اور اربوں روپے کرپشن کے معاملے پر سابق آئی جی غلام حیدر جمالی کے شریک ملزم سابق ڈی ایس پی میر محمد اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بتایا جائے افسران نے کس کے کہنے پر سندھ ریزو پولیس میں غیر قانونی بھرتیاں کیں،کسی نے تو ان کو پرچی دی ہوگی کہ پولیس میں ہمارے بندے بھی لگاؤ۔چیف جسٹس نے نیب سے سوال کیا کہ کرپشن کرنے والے اور فساد کی جڑ کا پیچھا کیوں نہیں کرتی جس پر نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب سندھ پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں سے دائر ریفرنس کی تفصیلات عدالت میں پیش کرچکا ہے، تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف ایک ریفرنس بھی دائر کیا جاچکا ہے۔نیب کا جواب سننے کے بعد عدالت نے عدالت نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر ملزمان کی جانب سے درخواست ضمانت کو یکجا کرتے ہوئے سماعت پندرہ ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :