کراچی : رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، چھ ملزمان گرفتار

جمعہ 18 اگست 2017 20:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) پاکستان رینجرزسندھ نے شہرکے مختلف علاقوںمیںکارروائی کرتے ہوئی6ملزمان کوگرفتارکیا۔یہ ملزمان مختلف جرائم میںملوث ہیںجن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔سیاسی جماعتوںکے عسکری ونگ۔محمودآباد،ڈیفنس اوردرخشاںکے علاقوںمیںرینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان مشتاق احمدملاں،فرخ احمدپاوم،محمدماجدعرف ٹینکی،محمدوقاص اورمحمدافضل کوگرفتارکیاجن کی سیاسی وابستگی ایم کیوایم(لندن)سے ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان ٹارگٹ کلنگ،بھتہ وصولی،ہوائی فائرنگ،اسلحے کی ذخیراندوزی،غیرقانونی طورپرکھالیں جمع کرنے اورپانی کے غیرقانونی کنکشن فراہم کرنے سمیت جرائم کی متعددوارداتوںمیںملوث ہیں۔ڈکیت۔زمان ٹائون کے علاقے میںرینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم رضاکوگرفتارکیا۔ملزم ڈکیتی کی متعددوارداتوںمیںملوث ہے۔ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ،ایمونیشن اورمسروقہ سامان بھی برآمدکرلیاگیا۔ملزمان کوقانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کیاجارہاہے۔

متعلقہ عنوان :