عوامی تائید سے تعلق ہوکر جمہوریت آگے نہیں بڑھ سکتی ، مولانا فضل الرحمان

ملکی سلامتی کو مختلف اطراف سے خطرات ہیں ، نیب کو آزادانہ کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے ، سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)

جمعہ 18 اگست 2017 20:32

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوامی تائید سے لاتعلق ہوکر جمہوریت آگے نہیں بڑھ سکتی، ملکی سلامتی کو مختلف اطراف سے خطرات ہے، نیب کو آزادانہ کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں کیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن قریب ہوتے ہی لوگوںں کے رویوں میں سختی آجاتی ہے جبکہ پارٹیوں کے طور طریقے بھی بدل جاتے ہیں، الیکشن 2018ء میں ہونگے جس کے پیش نظر عام سیاسی جماعتیں اپنی پوزیشن بہتر کرنے کیلئے ایک دوسرے پر الزام ترشیاں کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اتحادی ہونے کی وجہ سے یہ ہمارا اخلاقی طور پر فرض ہے کہ ان کا ساتھ دیں اور ہم این ای120میں کس امیدوار کو ٹکٹ نہیں دے رہیں بلکہ کلثوم نواز کا انتخابی مہم میں ساتھ دیں گے، کیونکہ پچھلے 4سال ن لیگ کے ساتھ بہت اچھے گزارے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں اور نہ ہی میں اس کو کوئی سیاسی جماعت سمجھتا ہوں، تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں مغربی تہذیب لانے کی کوشش کی مگر وہاں کے لوگوں نے مذیب پسند ہونے کی وجہ سے مسترد کر دی جس کی وجہ سے تحریک انصاف کی باہر سے آنے والی امداد بند ہو گئی، ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے اختلاف نہیں مگر فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے پر عوامی اور سیاسی حلقوں میں بحث ہونی چاہئے اگر سسٹم تبدیل کرنا ہے تو پھر سب سے رائے لی جائے تاکہ قابلیوں کی خواہش کے مطابق فیصلہ ہو سکے، ایک سوال کی جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب ڈکٹیٹر کی تخلیق ہے ہمارا اس ادارے پر پہلے دن سے اعتماد نہیں لیکن اس کے باوجود چاہتے ہیں نیب کو آزادانہ کام کرنے کا موقع دیا جائے۔

۔

متعلقہ عنوان :