ضلعی عدالت اسلام آباد میں چوری و ڈکیتی کے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، لڑکی اغواء کیس کا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

جمعہ 18 اگست 2017 20:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) ضلعی عدالت اسلام آباد میں چوری و ڈکیتی کے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، لڑکی اغواء کیس کا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تھانہ بنی گالہ کے مقدمہ نمبر112\17میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم جان آغا ولد عباس خان کو پولیس نے سول جج راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں پیش کیا، پولیس نے درخواست دی کہ ملزم سے کچھ مالی مسروقہ برآمد کیا جا چکا ہے جبکہ باقی مال اور ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے ملزمان کا جسمانی ریماند مقصود ہے، عدالت نے ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم جان آغا کو پولیس کے حوالے کر دیا، چوری کو ایک اور مقدمہ میں تھانہ نیلور پولیس نے ملزم زین العابدین کو عدالت پیش کیا اور ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور دیگر سامان کی برآمدگی کیلئے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا، لڑکی کے اغواء میں ملوث ملزم اجمین اللہ ولد حاجی نصر اللہ کو تھانہ بہارہ کہو پولیس نے سول جج راجہ فرخ علی خان کے روبرو پیش کیا اور مغویہ کی برآمدگی کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :