حویلیاں کی مقامی عدالت کا شادی شدہ خاتون فاریہ قتل کیس میں خاتون کی قبر کشائی کا حکم

جمعہ 18 اگست 2017 20:31

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) حویلیاں کے مقامی عدالت نے شادی شدہ خاتون فاریہ قتل کیس میں خاتون کی قبر کشائی کا حکم دیا ہے۔حویلیاں پولیس نے نعش کے پوسٹ مارٹم کے بغیر تدفین کردی تھی۔

(جاری ہے)

فاریہ کے والدہ نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ فاریہ کے سسرال نے ان کی بیٹی کو قتل کرنے کے بعدمقتولہ خاتون پر زہرکھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس کونعش کے پوسٹ مارٹم سے منع کرکے مقتولہ خاتون فاریہ کی تدفین کردی تھی۔فاریہ کی والدہ نے مقامی عدالت میں دائر درخواست میں فاریہ کی ہلاکت سسرال کا تشدد قرار دی جس پر مقامی عدالت نے پولیس کو مقتولہ کی قبرکشائی کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :