قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول ڈسکہ کیمپس کی بلڈنگ کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 18 اگست 2017 20:31

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) 6کروڑ60لاکھ روپے کی لاگت سے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول ڈسکہ کیمپس کی بلڈنگ کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے یہ منصوبہ رواں مالی سال کے آخر تک پایہء تکمیل کو پہنچ جائے گا‘ کیو ڈی پی ایس ڈسکہ نے قلیل مدد اپنی علمی خدمات کا لوہا منوایا ہے اورسکول میں داخلوں کا دباؤ معیاری درسگاہ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر /چیئرمین کیو ڈی پی ایس ڈسکہ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے زیر تکمیل منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران بتائی ۔ اسسٹنٹ کمشنر /سیکرٹری کیو ڈی پی ایس ڈسکہ راؤ سہیل نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ کو بتایا کہ کیو ڈی پی ایس ڈسکہ اس وقت کرایہ کی عمارت میں چل ہے اور وقت 632طالب علم اس میں زیر تعلیم ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ادارہ کے محنتی سٹاف کی بدولت ادارے میں داخلہ کیلئے سینکڑوں امیدواروںنے درخواستیں دی رکھی ہیں تاہم جگہ کی کمی کے باعث صرف محدود تعداد میں ہی داخلہ دیا جاسکتا ہے تاہم جون 2018ء تک یہ کیمپس پایہء تکمیل کو پہنچ جائے گا اور اسی طرح کیو میں لگے امیدواروں کو بھی داخلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ کیو ڈی پی ایس ڈسکہ کی تعمیر و ترقی میں ڈسکہ کی عوام کا تعاون قابل رشک ہے اور وہ ادارے کی بہتری کیلئے اپنی قیمتی آراء سے نوزاتے رہتے ہیں ۔ ڈی سی نے کیو ڈی پی ایس ڈسکہ کی کامیابی پر اے سی ڈسکہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہاکہ آپ کی یہ خدمت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :