میڈیکل کالجز میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ 20 اگست کو ہوگا

جمعہ 18 اگست 2017 20:31

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) سیالکوٹ میں میڈیکل کالجز میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ 20اگست کو ہوگا اس سلسلہ میں 2امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسسز کی ہدایت کے انٹری ٹیسٹ کے پُرامن اور شفاف انعقاد کیلئے لاء اینڈ آرڈر کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔امتحانی مرکز میں امیداروں اور امتحانی عملہ کے علاوہ کسی کو داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

موبائل فون اورپرچہ کو حل کرنے میں مدد دینے والے مواد ساتھ لانے پر پابندی ہوگی۔ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کو اطلاق ہوگا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمرشیر چٹھہ نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ایس پی انوسٹی گیشن رفعت بخاری، کورئیر یوایچ ایس علی فیاض ملک ، ڈاکٹر صہیب فاروق، ڈاکٹر رضا یونس اور ڈاکٹر سعدیہ کے علاوہ متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ انٹری ٹیسٹ میںکل 2060 امیدوار حصہ لیں گے جس میں1555فی میل اور505میل طالب علم ہیں ۔انٹری ٹیسٹ کیلئے میل اور فی میل کے الگ الگ امتحانی مرکز بنائے گے ہیں گورنمنٹ جامع سکول میں میل اور گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول سیالکوٹ میں فی میل انٹری ٹیسٹ دیں گی ۔ انٹری ٹیسٹ کیلئے امیدوار کو 20اگست کوصبح سواآٹھ بجے تک امتحانی مرکز کے اندر داخل ہونا ہوگا دیر سے آنے والے والوں کو انٹری نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ لاء اینڈ آرڈر کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس اور ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹی لگادی گئیں ہیں ۔