آزادی بہت بڑی نعمت ہے ، شیخ اشرف حیدر

جمعہ 18 اگست 2017 20:31

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء)چیئرمین شیخ اشرف حیدر نے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کی جتنی بھی قدر کی جائے کم ہے اگر آزادی کی قدر وقیمت پوچھنی ہے غلام قوموں سے پوچھیں جو آج بھی آزادی کی جنگ لڑھ رہے ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار انجمن شیخاں کے اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جنرل سیکرٹری انجمن شیخاں شیخ محمد اشرف ،ایم ایس ڈاکٹر طارق محمود چودھری، حاجی شیخ محمد افتخار، محمد یوسف کھوکھر،ڈاکٹر تصدق، ڈاکٹر عمران خالد ،ڈاکٹر رضی الحسن بھی موجود تھے اجلاس کے بعد انجمن شیخاں کے صدر شیخ اشرف حیدر، شیخ محمد اشرف اور دیگر نے الشیخ جناح ہسپتال میں مریضوں اور سٹاف میں فوڈ تقسیم کی۔