واپڈا ٹیم کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 4 بجلی چور پکڑ ے گئے

جمعہ 18 اگست 2017 20:31

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) ضلع گجرات میں واپڈا ٹیم کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید چار بجلی چور پکڑ ے گئے ، مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق صدر جلالپور جٹاں پولیس نے شادیوال میںاشتیاق اسلم اور مینووال کلاں میں طالب حسین کی طرف سے واپڈا کی مین تاروں سے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے پر اسٹنٹ منیجر آپریشن نعمان خالد کی رپورٹ پر جبکہ گنجاہ پولیس نے جاموں بولا میں ارشد محمود اور پوڑ میں نیاز احمد کیخلاف ایس ڈی او محمد یونس کی رپورٹ پر الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں، ملزمان کافی عرصہ سے واپڈا کی مین تاروں سے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کررہے تھے جنہیں واپڈا ٹیم نے پکڑ لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :