کپاس کے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے پانچویں اجلاس میں کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے سفارشات مرتب

جمعہ 18 اگست 2017 20:31

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء)سیکرٹری زراعت محمد محمودکی ہدایت پر کپاس کے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے منعقد ہونے والے پانچویں اجلاس میں کپاس کے کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے سفارشات مرتب کی گئیں ۔

(جاری ہے)

ٹیکنیکل ورکنگ گروپ نے کپاس کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ لائنوں میں کاشتہ فصل کی آبپاشی 7تا10دن کے وقفہ سے کریں اور پٹڑیوں پر کاشتہ فصل کو پانی 7دن کے وقفہ سے لگائیں ورکنگ گروپ کے مطابق کپاس کے پودوں پر صبح 9تا10بجے کھیت کے ایک کونے سے داخل ہوکر چند قدم اندر جائیں اور مختلف پودوںکا بغور مشاہدہ کریں اگر اوپر والے پتے کملائے ہوئے ہوں،پودوں کی چوٹی پر سفید پھول موجود ہوں،تنے کا اوپری تین چوتھائی حصہ پر سُرخی (لالی)ہو۔

پودے کی چوٹی کو توڑیں تو چوٹی تڑخ کی آواز کرکے نہ ٹوٹے تویہ فصل پر پانی کے سوکے کی علاماتہوتی ہیں۔کاشتکاروں کو چاہئیے کہ اس حالت میں فوری طور پر فصل کی آبپاشی کریں۔