مکھی مکائو مہم21سے 26اگست تک جاری رہے گی، سیکرٹری زراعت

جمعہ 18 اگست 2017 20:31

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء)سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ کسانوں کی فصل کا تحفظ کرکے اس کے اعتماد میں غیر معمولی اضافہ کر سکتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسان مٹی کو سونا بناتا ہے لیکن اس کے خواب اس وقت بکھر جاتے ہیں جب وہ مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوتا۔ اس کے خواب چکنا چور ہونے کا بنیادی سبب فصلوں کی حفاظت نہ ہونا ہے۔

(جاری ہے)

گرد آلود پیراہن پہنے وہ کھیت میں مشقت تو کرتا ہے لیکن فصلوں کی حفاظت کے بارے آگاہی نہ ہونے سے وہ محنت کا ثمر نہیں پاتا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نے پہلے جڑی بوٹی کے نقصان کے بارے کسان کو آگاہ کیا اور جڑی بوٹی مکائو پیداوار ودھائو مہم شروع کی جو انتہائی کامیاب رہی۔ اب مکھی مکائو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ مہم 21سے 26اگست تک جاری رہے گی۔ اس چھ روزہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ محکمہ زراعت فصلوں کو محفوظ بنانے کے لئے کسان میں شعور اجاگر کرنے کے لئے عصری تقاضوں کے مطابق اقدامات کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں زرعی اجناس کی پیداوار میں ماضی کی نسبت غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔