پی سی بی ویمن ونگ کا ویمن کرکٹر کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے 20اگست سے انڈر 21 اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا فیصلہ

جمعہ 18 اگست 2017 20:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) پی سی بی ویمن ونگ نے ویمن کرکٹر کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے 20اگست سے انڈر 21 اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ٹرائلز ریجنز کی سطح پر ہوں گے جو کہ 31اگست تک جاری رہیں گے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں ہونے والے ٹرائلز کی نگرانی سلیکشن کمیٹی کرے گی جو کہ ویمن جونیئر چیمپئن شپ کے انعقاد کے لئے پانچ ویمن کرکٹ ٹیموں کا انتخاب کرے گی ۔