لسبیلہ کے علاقے وندر کے واحد پوسٹ آفس میں پوسٹ مین ناپید ، حجاج کرام کی دستاویزات تقسیم نہ ہوسکیں

جمعہ 18 اگست 2017 20:30

سونمیانی وندر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء)لسبیلہ کے علاقے وندر کے واحد پوسٹ آفیس میں پوسٹ مین ناپید حجاج کرام کی دستاویزات تقسیم نہ ہوسکیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل سونمیانی وندر کے واحد ڈاکخانہ میں گذشتہ کئی ماہ سے پوسٹ مین اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہے جس کی وجہ سے حجاج کرام کی حج کے دستاویزات سمیت دیگر سرکاری اور غیر سرکاری ڈاک کی تقسیم اور پارسلوں کی فراہمی کا عمل رک گیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔

علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے نے پوسٹ مین کی عدم موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ ڈاک پاکستان کے اعلی حکام اور ریجنل آفیسر ڈاکخانہ بلوچستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ ڈاکخانہ وندر تحصیل سونمیانی ضلع لسبیلہ کے غیر حاضر پوسٹ مین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور ڈاکخانے میں پوسٹ مین کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔