کوسٹل ہائی وے کنڈ ملیر کے قریب بزی لک کے مقام پر ٹرالر کی زد میں آکرکنڈیکٹر موقع پر جاں بحق

جمعہ 18 اگست 2017 20:30

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) کوسٹل ہائی وے کنڈ ملیر کے قریب بزی لک کے مقام پر ٹرالر کی زد میں آکرکنڈیکٹر موقع پر ہلاک ہوگیا نعش کو لیوز فورس لیاری کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچایا،تفصیلات کیمطابق کنڈ ملیر کے قریب جلیل احمد ولد ملاں جمال بلوچ ساکن آواران ٹرالر کی زد میں آکر موقع پر ہلاک ہوگیا جس کی نعش کو لیویز فورس لیاری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچایا جہاں پر لائف ٹرسٹ کے عملے نے غسل دیا اور لیویز فورس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کردی ،بعدازاں نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے آبائی گاوں روانہ کردیا گئیں۔

متعلقہ عنوان :