پاک ایران سرحدی شہرتفتان میں اسکریپ سے ملا کھلونا نما بم پھٹنے سے بچہ جاں بحق ، چار زخمی

جمعہ 18 اگست 2017 20:30

پاک ایران سرحدی شہرتفتان میں اسکریپ سے ملا کھلونا نما بم پھٹنے سے بچہ ..
دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) پاک ایران سرحدی شہرتفتان میں اسکریپ سے ملا کھلونا نما بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ چاربچے زخمی ہوگئے لیویز ذرائع کے مطابق جمعہ کو تفتان میں واقع کلی اسٹیشن میں اسکریپ سے ملنے والے کھلو نا نما بم سے بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک اس میں دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جنید احمد نامی بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ اسکے موجود چار دیگر بچے بھی زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ ایران سے آنے والے اسکریپ میں موجود کھلونا بم پھٹنے سے ہوا۔

متعلقہ عنوان :