گلگت، چیئر مین وممبران کی عدم تعیناتی ،سروس ٹربیونل عضوء معطل بن کر رہ گیا ، 300 سے زائد کیسز التوا کا شکار

جمعہ 18 اگست 2017 20:30

ْ گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) چیئر مین وممبران کی عدم تعیناتی ،سروس ٹربیونل عضوء معطل بن کر رہ گیا ، 300 سے زائد کیسز التوا کا شکار ۔ گلگت بلتستان سروس ٹربیونل کے کا قیام سال 2014میں لایاگیاتھا 2014 میں تعینات ہونے والے چیئرمین و ممبران اپنی تین سالہ مدت پوری کرکے رواں سال ماہ فروری میں ریٹائرڈ ہوگئے تھے انکی ریٹائرڈ منٹ سے خالی ہونے والی نشستوں پر تعیناتی کا معاملہ تاحال لٹکا ہواہے اور 6 ماہ گزرنے کے باوجود نئے چیئر مین اور ممبران کی تعیناتی نہ ہو سکی ہے جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین کی جانب سے سروس ٹربیونل میں جمع 300سے زائد درخواستوں کی سماعت نہ ہونے سے التواء کا شکار ہیں سر وس ٹر بینول میں سرکاری ملازمین کی جانب سے غیر قانونی تقری و تبادلوں ،پر موشن ، تنخواہ میں نا انصافی یا ،پنشین سمیت دیگر محکمانہ مسائل کے متعلق اپیلیں جمع کرائی جاتی ہیں سروس ٹر بیونل فعال نہ ہونے سے سرکاری ملازمین سخت مایوسی کا شکار نظر آتے ہیں اور جو ملازمین اپیلیں جمع کراچکے ہیں وہ وہ درپدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئر مین و ممبران کی تعیناتی نہ ہونے سے ایک طرف سرکاری ملازمین سخت مایوسی کا شکار ہوکر انصاف کی رہ تک رہے ہیں تو دوسری جانب سروس ٹربیونل میں موجود ملازمین گپ شپ میں ہی وقت گزارنے لگے ہیں کام نہ ہونے کی وجہ سے فیس بک اور موبائل وٹس اپ میں ہی مصروف دن گزارنے لگے ہیں ۔ اس ادارے کو فعال بنانے سے ہزاروں سرکاری ملازمین کو انصاف فراہم کیاجاسکتاہے۔