پاکستان راہ حق پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کااجلاس ،ملک بھر سے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

جمعہ 18 اگست 2017 20:30

ایبٹ آباد ،گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) پاکستان راہ حق پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کااجلاس ،ملک بھر سے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ ا،جلاس میں گلگت بلتستان کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی تفصیلات کے مطابق راہ حق پارٹی پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس ایبٹ آباد میں منعقد ہو اجس میں پارٹی کے چیئرمین حکیم محمد ابراہیم قاسمی ،مرکرزی جنرل سیکریٹری پروفیسر ذوالفقار احمد صدیقی ، ناظم ڈسٹرک کونسل پشاور سعید الرحمن صافی سمیت اسلام آباد ،راولپنڈی ،کراچی ،لاہور ،فیصل آباد ،سندھ کشمیر ، خیبر پختون خوا ہ اور گلگت بلتستان سے پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور الیکشن 2018 کے متعلق غور و خوص کیا گیا اور باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن 2018 میں پاکستان راہ حق پارٹی بھر پور طریقے سے حصہ لے گی اور پارٹی رہنما ء آج سے ہی اپنے اپنے حلقوں میں تیاری شروع کریں اجلاس میں کہا گیا کہ مختلف پارٹیوں کی جانب سے پاکستان راہ حق پارٹی سے الیکشن میں تعاون کیلئے رابطے بھی جاری ہیں تاہم مزاکرات کے دروازے کسی کیلئے بند نہیں کئے جائیں گے ،پارٹی رہنمائوں نے کہاکہ کرپٹ ،بد عنوان ،مفاد پرست سیاسی لوگوں کیلئے پاکستان راہ حق پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پاکستان راہ حق پارٹی حکیم محمد ابراہیم نے کہاکہ قائد اعظم کے پاکستان میں تبدیلیاں کی گئی ہیں پاکستان راہ حق پارٹی نظریہ پاکستان کیلئے جد وجہد کرنا چاہتی ہے سیاسی پارٹیوں کی جانب سے نظر یہ پاکستان کے خلاف بیانات تک جاری کئے جا رہے ہیں جو کہ قابل مزمت میں انہوں نے کہاکہ پاکستان راہ حق پارٹی تمام صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں بھی سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑے گی گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں اور نظریہ پاکستان ،تحفظ پاکستان کیلئے انکی خدمات قابل تحسین ہیں پاکستان راہ حق پارٹی ملک سے کرپشن ،اقربا پر وری ،بدعنوانی اور سفارش کلچر کا خاتمہ چاہتی ہے اس کیلئے نیک اور صالح قیادت کی ضرورت ہے عوام آئندہ الیکشن میں نیک اور صالح قیادت کے انتخاب کیلئے راہ حق پارٹی کے امید واروں کو کامیاب بنائیں ۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کے رہنماء سابق رکن اسمبلی حمایت اللہ خان نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دلانے کیلئے جدوجہد پاکستان راہ حق پارٹی کے دستور و منشور میں شامل کیا جائے اس تجویز کو منظور کیا گیا۔اجلاس کے بعد رہنمائوں نے ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کی اور ہزارہ ڈویژن کی نو منتخب کابینہ کے ممران سے پارٹی چیئر میں نے حلف بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :