Live Updates

روتے انسان ہیں جن کے سینے میں دل ہو،عمران خان کو پتہ ہی نہیں انسانیت کیا ہوتی ہی سینیٹر روبینہ خالد

کے پی میں بنی گالہ کی حکومت ہے قانون کی کوئی حکمرانی نہیں۔ عمران خان سیاست نہیں تماشا کر رہے ہیں، رہنما پیپلز پارٹی

جمعہ 18 اگست 2017 20:30

روتے انسان ہیں جن کے سینے میں دل ہو،عمران خان کو پتہ ہی نہیں انسانیت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف عمران خان کی طرف سے بیان بازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روتے انسان ہیں جن کے سینے میں دل ہو۔ عمران خان کو پتہ ہی نہیں کہ انسانیت کیا ہوتی ہے۔ عمران خان کو مشال خان کی والدہ کے آنسوئوں کا حساب دینا ہے۔

ایک بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہر عمل کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ پی ٹی آئی مشال خان کے قاتل کونسلر کو تحفظ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے عوام عمران خان کو اس طرح یاد رکھیں گے کہ وہ آئے تباہی کی اور چلے گئے کیونکہ عمران خان نے سیاست میں گالی اور عدم برداشت کے رحجانات کو فروغ دیا ہے۔

(جاری ہے)

کون بھول سکتا ہے کہ پشاور میں اے پی ایس کا سانحہ ہوتا ہے اور عمران خان صوبائی کابینہ سمیت اسلام آباد میں میوزیکل شو کر رہے ہوتے ہیں۔

عمران خان کی سیاست کی وجہ سے ایک ہجوم پی ٹی آئی کی کونسلر کی قیادت میں ایک نہتے نوجوان مشال خان پر حملہ آور ہوتا ہے، جان سے مار دیتا ہے، لاش کی بے حرمتی کرتا ہے اور جلانے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں بنی گالہ کی حکومت ہے قانون کی کوئی حکمرانی نہیں۔ عمران خان سیاست نہیں تماشا کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :