بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 70پیسے کمی کی سفارش ،نیپرا 23 اگست کو سماعت کریگا

جمعہ 18 اگست 2017 20:30

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 70پیسے کمی کی سفارش کردی، سفارش پر نیپرا 23 اگست کو سماعت کرے گا جس میں صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کمی کی سفارش کر دی ہے۔ سی پی پی اے نے سفارش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ 12 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی اوربجلی کی مجموعی لاگت 58 ارب روپے رہی ۔ گزشتہ ماہ بجلی کی اوسط لاگت 4 روپے 78 پیسے فی یونٹ رہی ہے۔سی پی پی اے کی سفارشات پر نیپرا 23 اگست کو سماعت کرے گا اور صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :